دبئی(سپورٹس ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی نے بنگلا زبان میں صحافیوں کا حال پوچھ کو سب کو حیران کردیا۔
پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلا زبان میں صحافیوں کا حال پوچھ کو سب کو حیران کردیا، بنگلا زبان میں آپ کیسے ہیں کے لیے ایک جملہ ” کیمون آچیں ” کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔
دبئی میں ہوٹل کی لابی میں موجود بنگلادیشی صحافیوں کو شاہین آفریدی آتے ہوئے دکھائی دیے اور جب انھوں نے پاکستانی پیسر کو بتایا کہ ان کا تعلق بنگلادیش سے ہے تو شاہین نے کہا ’’کیمون آچیں‘‘ ان کے اتنی عمدگی سے بنگلا زبان بولنے پر رپورٹرز حیران رہ گئے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ وہ ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کاحصہ نہیں ہیں، نسیم شاہ کے ڈیبیو پر انھوں نے کہا کہ وہ بہت اچھا بولر ہے۔









