facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق

اسلام آباد(ممتا زنیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی متاثر ہو چکی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات سندھ میں 53 رپورٹ ہوئیں، اسی دوران خیبر پختون خوا میں 16، گلگت بلتستان میں 5، بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔