بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کو توسیع دینے کی منظوری دےدی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں عالمی ادارے کے مشن کو توسیع دینے کی منظوری دےدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں 15 ممبران میں سے 14 نے اس حوالے سے قراداد کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ روس اجلاس سے غیر حاضر رہا۔اقوام متحدہ کے ادارے کابل سمیت دیگر شہروں میں جلد دفاتر کھول دیں گے۔قرارداد میں طالبان کا لفظ استعمال کئے بغیر کہا گیا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں اہم سرگرمیاں جاری رکھے گا،اقوام متحدہ نے ابھی تک طالبان کی طرف سے عالمی ادارے کےلئےنامزد مندوب کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی قرارداد سے افغانستان کی نئی حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ قرار دیا گیا۔ قرارداد میں انسانی ،سیاسی اور خواتین ،بچوں اور صحافیوں سمیت انسانی حقوق کے معاملات پر تعاون کے معاملات شامل ہیں ،قرارداد کا مسودہ تیار کرنے والے ناروے کےلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ مونا جول نے کہا کہ اس قرارداد کے تحت اقوام متحدہ کی ٹیم کو افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر اور رپورٹ کرنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرارداد میں واضح پیغام دیا گیا کہ سلامتی کونسل افغان عوام کےلئے اقوام متحدہ کے جاری تعاون کی حمایت کرتی ہے جنہیں بے مثال چیلنجز اور غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا ہے ۔