واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ امریکا یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے خوراک ، پانی اور پناہ گاہوں کیلئے 30 ملین ڈالر فراہم کر رہا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تباہ کن سیلاب سے دوچار ہے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں ،واضح رہے کہ 16 اگست کو بھی یو ایس ایڈ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے فوراَ ایک لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔









