اسلام آباد(ممتاز نیوز )سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پراینکرجمیل فاروقی کی ضمانت کی خبریں گردش کرنے لگیں جس کے مطابق نجی ٹی وی اینکراور یوٹیوبرجمیل فاروقی کی ضمانت منظور کرلی گئی ،سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے فیصلہ سنایا،جمیل فاروقی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض کی گئی ،عدالت نے جمیل فاروقی کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،اینکرجمیل فاروقی نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر ملزم شہباز شبیر گل پر جسمانی اور جنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھااوراینکرکوکراچی سے گرفتارکیاتھا۔
نجی ٹی وی اینکراور یوٹیوبرجمیل فاروقی کی ضمانت منظور








