بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توہین عدالت کیس میں عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی بنی میں واقع گھر سے عدالت پہنچ گئے، اس موقع پر ایک ہزار چھوٹے رینک کے افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 3 ایس پیز ، 9 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔

سیکورٹی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ہائیکورٹ کے گرد مانیٹرنگ کی جائے گی اور عدالت کے اندر حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری سیکورٹی ڈویثرن کی ہوگی۔

روف ٹاپ کے علاوہ تمام افسران اور اہلکار غیر مسلح ہوں گے، مجموعی طور پر ہائیکورٹ کے باہر سیکورٹی کی ذمہ داری ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کی ہوگی۔ ڈیوٹی پر تعینات کوئی بھی اہلکار موبائل فون کا استعمال نہیں کرے گا جبکہ وائرلیس کا استعمال ڈیوٹی کیلئے ہوگا غیر ضروری استعمال پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے دوران ہائیکورٹ کے گرد خار دار تاریں لگا کر بند کیا جائے گا، 500 شارٹ رینج اور 500 لانگ رینج آنسو گیس شیل اور شیلنگ والی بکتر بند گاڑی موجود ہوگی۔

سیکورٹی آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس لائنز میں تین ہزار شیل اور گاڑیاں تیار کھڑی ہوں گی جبکہ ہائیکورٹ کے احاطے میں کاز لسٹ والے وکلا کا ہی داخل ہوسکیں گے۔