بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 7 روز سے بجلی غائب

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 7 روز سے بجلی کا بحران برقرار ہے، کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے 4 گھنٹے روزانہ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے 7 روز سے بجلی بحران کے باعث تاریکی میں ڈوبے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار، قلات، سوراب، مستونگ، نوشکی، چاغی، خاران اور دالبندین میں بجلی کی سپلائی معطل ہے، اس کے علاوہ ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن کے علاقوں کویومیہ 2گھنٹے بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے۔کیسکو کے مطابق کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے4 گھنٹے کے لیے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب بجلی کی بندش سےنوشکی، مستونگ، قلات میں پینے کے پانی کا بھی بحران ہے،کیسکو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں، دو سے تین روز میں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کی بجلی بحال کردی جائے گی۔