بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترازو سیدھا نہیں ہو سکا،مریم نوا ز کاعمران خان کے توہین عدالت کیس پرردعمل

لاہور(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اصل میں توہین کی سزا جج زیبا صاحبہ کو ہونی چاہیے جنھوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی،بدھ کواپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کاکہناتھاکہ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نا ہو نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونیوالی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔ ترازو سیدھا نہیں ہو سکا۔