بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک رپورٹر مجھے تنگ کر رہا تھا میں نے اسے کہا تھا کہ میں خطرناک ہوں،عمران خان

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج عدالتی کارروائی کے دوران ایک رپورٹر مجھے تنگ کررہا تھا اسے کہہ دیا کہ میں خطرناک ہوں۔
عمران خان نے عدالتی پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک ایک رپورٹر مجھے تنگ کر رہا تھا میں نے اسے کہا تھا کہ میں خطرناک ہوں۔اس موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آج آپ معافی مانگیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ تم ایڈوائس دو، میں نے تو عدالتی کارروائی کا کہا تھا۔