بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ملک بھر میں بجلی، سڑکوں اور مواصلاتی نظام پر ہنگامی اجلاس

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے سے واپس اسلام آباد پہنچتے ہی ایف ڈبلیو اوو دیگر اداروں کا نقصانات اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کیا۔ اجلاس کو حالیہ صورتحال اور جاری بحالی کے کام پر پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک بھر میں بجلی، سڑکوں اور مواصلاتی نظام پر ہنگامی اجلاس کی صدارت جاری ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ڈسکوز کے چیف ایکزیکٹو اپنے شہروں میں موجود رہیں اور ان کے ناموں اور نمبر کے ساتھ عوام کی سہولت اور شکایت کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے۔