لندن(ممتاز نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے عطیات الخدمت کو دینے کی اپیل کر دی۔جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے یہ اپیل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سیلاب زدگان کیلئے عطیات الخدمت کو دینے کی اپیل کی ہے
نہوں نے کہا ہے کہ الخدمت تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام کر رہی ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کے لیے الخدمت کا لنک شیئر کیا ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کے لیے الخدمت کا بینک اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیا ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے سیلاب زدگان کو عطیات دینے کے لیے خیبر پختون خوا اور پنجاب حکومت کے ریلیف فنڈز کے اکاؤنٹ نمبر بھی شیئر کیے گئے ہیں۔
Alkhidmat is doing rescue and relief work in all of flood affected areas. Donate here, https://t.co/EQ32LVUlZp
Acc. Title: Al-Khidmat Foundation Pakistan
Bank Name: Meezan Bank
Acc#: 0214 0100861151
IBAN PK35 MEZN00 0214 0100861151
Swift Code MEZNPKKA#AlkhidmatFloodRelief— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 30, 2022









