پشاور،اسلام آباد(ممتازنیوز)سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم کیمپ میں اپنا ’’گلہ ‘‘ لانے والے کمسن پاکستانی مخیرکی فراخدلی سے عرب شیخ متاثر، سعودی سفارت خانے نے بچے کو اپنے خرچ پر عمرہ کرانے کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیاپر ایک ویڈیووائرل ہوئی جس میں دکھایاگیاہے کہ قصہ خوانی بازار میں تاجروں کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے لگائے گئے کیمپ میں ایک بچہ گھر سے اپنا گلہ لے کرآتا ہے اور تاجر رہنما ظفر خٹک کو دے دیتاہے۔ظفر خٹک نے بچے سے پوچھا کہ ان پیسوں کا کیا کرنا تھا تو بچہ بولا ، عمرے کے لیے جمع کر رہا تھا ،اب سیلاب زدگان کے لیے دے رہا ہوں جس پر کیمپ میں موجود لوگ آبدیدہ ہوگئے۔ بچے کی اس فراخدلی پر سعودی سفارت خانے نے اسے اپنے خرچ پرعمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔بچے تک رسائی کےلئے تاجررہنما ظفر خٹک سے رابطہ کیا گیاجنہوں بچے کے والد سے رابطہ کروا یا ۔
قصہ خوانی بازار میں تاجروں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کیمپ لگایا ہوا ہے۔ ایک بچہ اپنے گھر سے اپنا گلہ لے آیا اور تاجر رہنما ظفر خٹک کو دے دیا۔بچے سے پوچھا کہ ان پیسوں کا کیا کرنا تھا، بچہ بولا ، عمرے کے لیے جمع کر رہا تھا ،اب سیلاب زدگان کے لیے دے رہا ہوں ۔ کیمپ میں سب رو پڑے۔ pic.twitter.com/5j5DrXsMMs
— Sabookh Syed | Journalist (@SaboohSyed) August 29, 2022









