راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔
شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔
پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائےگا۔شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
یاد رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانےکا الزام ہے، ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی








