بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل ٹھیک ہیں، ہسپتال منتقلی کی خبریں بے بنیاد ،جیل سپرنٹنڈنٹ

راولپنڈی(نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی طبعیت خرابی کی خبروں کی تردید کردی ۔
اپنے ایک بیان میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں شہبازگل کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات غلط ہیں ، شہبازگل ٹھیک ہیں اور انہیں جیل سے کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا ۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔یاد رہےکہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانےکا الزام ہے، ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔