اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 16کروڑڈالرکی قسط موصول ہوگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کا اعلان کیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف نے ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے کے بعد قسط جاری کی۔واضح رہے کہ دو روزقبل واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے پکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری د ی تھی۔
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 16کروڑڈالرکی قسط موصول








