لاہور(ممتاز نیوز)تحریک انصاف کے رہنما وسابق مشیر فوڈ سکیورٹی جمشیداقبال چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پانی کی گزرگاہوں اور ڈرینز پر آبادکاری کر دی اور نتیجتاًپانی نے اپنا راستہ بنایا اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوگیا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سیلاب کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ سندھ حکومت نے پانی کی گزرگاہوں اور ڈرینز پر آبادکاری کر دی اور نتیجتا پانی نے اپنا راستہ بنایا اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوگیا۔
سندھ حکومت نے آبی گزرگاہوں ،نالوں پر آباد کاری کرائی جس سے نقصان ہوا،جمشید اقبال چیمہ








