بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں، عمران خان کی آج پھر پیشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی، عمران خان ذاتی حیثیت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر جج راجہ جواد عباس سماعت کریں گے،عمران خان کے وکیل بابر اعوان ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر دلائل د یں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دی تھیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی طور پر بھی طلب کیا تھا۔

عمران خان نے تحریری طور پر عدالت میں جواب جمع کرایا تھا، گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔