بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ، 60 نئے کیسز رپورٹ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جبکہ سندھ بھر میں بھی کراچی سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 73 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 66 کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع وسطی میں 27 ، ضلع شرقی 15، ضلع جنوبی 13، ضلع ملیر 4 ، ضلع کورنگی 3 ، ضلع غربی 3 ، کیماڑی میں 3 اور ضلع ملیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ رواں ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1200 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ بھر میں 2 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔