راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا۔
Pak nation pays tribute 2 brave Syed Ali Shah Geelani 4 epic resistance & fight against worst Indian oppression/atrocities in IIOJK. His lifelong struggle 4 right to self determination as per aspirations of ppl of Kashmir & UN resolutions shall always inspire generations to come.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 1, 2022
انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خود ارادیت کے لیے جدجہد میں گزری۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حق خود ارادیت کی لڑائی لڑی اور سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔









