بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ایئر پورٹ پرسیکیورٹی فورس کی کارروائی ، مسافر سے آئس ہیروئن برآمد

اسلام آباد(ممتازنیوز)ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1 اعشاریہ 160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر امجد علی قطر کے دارالحکومت دوحہ جانے کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا تھا۔مسافر امجد علی نے ہیروئن دستی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔