بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رواں ماہ بھی ملک بھر میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ یعنی کہ ستمبر میں بھی ملک بھر میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہ ستمبر میں بھی معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ماہ ستمبر میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے ، کشمیر اور بلوچستان میں بھی معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 12 ستمبر کے بعد بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اس دوران شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن 3 ماہ پر مشتمل ہوتا ہے، جولائی تا ستمبر مون سون جاری رہتا ہے۔