بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان تو سستی چیزیں بھی نہیں چھوڑتے،مریم نواز

اسلام آباد(ممتازنیوز) ہیرے سستے ہوتے ہیں، مہنگی چیز کی بات کرو۔ صحافی کے سوال پر عمران خان کا جواب جہاں سوشل میڈیا پر مشہور ہوا، وہیں مریم نواز شریف کا تبصرہ بھی سامنے آگیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ توسستی چیز بھی نہیں چھوڑتے ‘‘۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت سے روانگی پر ذرائع ابلاغ کے نمائندے کی جانب سے عمران خان سے سوال کیا گیا تو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیرے بہت سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔
ایک صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال کیا گیا تھا کہ “ آپ کی اہلیہ پر ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لینے کا الزام ہے کیا لیا تھا؟ “۔
جس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ ہیرے بہت سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو‘‘۔
ایک موقع پر انہوں نے سوالات کے جواب میں مسکرا کر کہا کہ ’’ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں ‘‘۔