بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ’’ نادرا بائیکر سروس ‘‘کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ اور “نادرا بائیکر سروس “کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
چیئرمین نادرا نے وزیر داخلہ کو نادرا بائیکر سروس اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی اور سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے چئیرمین نادرا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز تک پھیلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کیلئے سمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے، نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے اسکا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اور نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے خودکار نظام قائم کیا جائے۔
دوسری جانب چئیرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا، شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے اس سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔
چیئرمین نادرا کا مزید کہنا تھا کہ اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔