اسلام آباد(ممتازنیوز)تحریک انصاف کے ترجمان برائے معاشی امور مزمل اسلم نےپٹرولیم لیوی بڑھائے جانے پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے جو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں15 روپے فی لیٹر کمی آئی تھی اس کا سب کا سب فائدہ اپنی طرف کر لیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں مزمل اسلم نے لکھاکہ دردناک کہانی حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھا کر 37.5روپے فی لیٹر کردیا جب کہ آئی ایم ایف نے اجازت دی تھی کے 30 روپے تک رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح حکومت نے جو عالمی مارکیٹ میں 15 روپے فی لیٹر کمی آئ تھی سب کا سب اپنی طرف کر لیا۰ دوسری طرف حکومت نے ڈیزل کی لیوی میں کمی کی اور آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
پٹرولیم میں اضافہ، حکومت نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کاسارافائدہ اپنی طرف کر لیا،مزمل اسلم








