بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب متاثرہ بہن، بھائیوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، آرمی چیف

راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ بہنوں اور بھائیوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں مشکلات پر قابو پانے کے لیے سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی اور سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
آرمی چیف نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ اس ذمہ داری کو نیک مقصد کے طور پر لیں۔