بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام نے فیصلہ کرلیا ،عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم ہونگے،مہربانو

ملتان(مقبول حسین) این اے 157 سے تحریک انصاف کی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ پی پی‘ ن لیگ کی اتحادی حکومت نے گزشتہ روز ایک بار پھر عوام پر پیٹرول اور بجلی کا بم گرا دیا ہے۔ امپورٹڈ حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کا کوئی احساس نہیں۔ عوام سیلاب کے ساتھ مہنگائی میں ڈوب چکے ہیں۔ حکومت نے عوام کو سیلاب میں ریلیف دینے کی بجائے عوام کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ حلقے میں جس جگہ جاتی ہوں لوگ بجلی کے بل اٹھا کر حکومت کو کوس رہے ہیں۔ 11ستمبر کو عوام بلے پر ٹھپہ لگا کر مہنگائی کا جواب دیں گے۔ بلے پر ٹھپہ لگا کر قوم کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی یونین کونسل 42 میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی خواتین ونگ کی مرکزی نائب صدر قربان فاطمہ‘ ساجدہ بھٹہ‘ تسلیم کوکب وعلاقہ کی خواتین کثیر تعداد میں موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مہر بانو قریشی نے کہا این اے 157 میں خواتین کی نمائندگی کررہی ہوں۔ حلقے کی خواتین میری الیکشن کمپیئن بھر پور طریقے سے چلا رہی ہیں۔ ان خواتین کی محنت اور سپورٹ کی بدولت انشا ء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ انہوں نے کہا این اے 157 کی خواتین سیاسی طور پر باشعور ہیں۔ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں خواتین کو مضبو ط کیا انہیں شعوری بیداری عطاء کی۔ آج کی خاتون بے دار ہو چکی ہیں۔ انہوں نے گھر کا نظام چلانا ہوتا ہے خواتین کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بہت احساس ہے۔ این اے 157 کی باشعور خواتین نے تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں حلقے کی خواتین کو پارٹی چیئرمین عمران کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے آئی ہوں۔ انہوں نے کہا 11 ستمبر کو حلقے کی خواتین اپنے بھائیوں‘ بزرگوں‘ گھر کے سربراہوں کے ساتھ اس عزم سے نکلیں کہ بلے کو ٹھپہ لگا کر ملک کو حقیقی آزادی دلانی ہے۔ 11ستمبر کو بلے پر ٹھپہ لگا کر ہی ملک کو بحرانوں سے نجات اور بلخصوص پاکستان کی عوام کو مہنگائی سے نجات دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں تبدیلی کی فضاء چل پڑی ہے۔ عوام امپورٹڈ اور نا اہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے انشاء اللہ عمران خان ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔اس موقع پر بھٹہ برادری‘ سگو برداری کی خواتین نے اجتماع میں بھر پور شرکت کی۔ قبل ازیں محترمہ مہر بانو قریشی پی ٹی آئی خواتین کے ہمراہ اجتماع میں پہنچیں تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا#