اسلام آباد(ممتازنیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ آج شہباز شریف کی تقریر الیکشن مہم کا آغاز تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ عمران خان کو ملک دشمن اور مکار کہا گیا،عمران شہباز کے سر پر سوار تھا،نہ مہنگی بجلی،نہ مہنگے پیٹرول کا ذکر تھا،صرف توشہ خانہ یاد تھا۔وہ عوام کی بجائے،ممبروں میں بھڑاس نکال رہے تھے۔وزیراعظم کی تقریرمایوسی،بے بسی اور ناکامی کا اقرار تھاانہوں نے کہاکہ شہباز شریف پی ڈی ایم کے اعتراضات،پیپلزپارٹی سے اختلافات اور ن لیگ کے سوالات بھول گئے تھے۔انکی تقریر اپنی ناکامیوں کا اعتراف اور جنت میں گھر بنانے کی اپیل تھی۔25کلومیٹر کا وزیراعظم 4صوبوں کو للکار رہا تھا۔قوم آئی ایم ایف کے شکنجے میں اٹھارویں مرتبہ گئی ہے۔اب عمران خان اہم فیصلے کرنے پر مجبور ہوگا۔
شہباز شریف کی تقریر الیکشن مہم کا آغاز ،عمران سر پر سوار تھا،شیخ رشید








