بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پی ٹی ڈی سی کے برطرف ملازمین کیلئے اچھی خبر، بور ڈ کے اجلاس میں معاوضہ دینے پر اصولی اتفاق 

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی ڈی سی اپنے برطرف ملازمین کے مسائل حل اور انہیں معاوضہ دینے پر غور کرے ۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی ڈی سی کے 98ویں بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ عون چوہدری نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے برطرف ملازمین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پی ٹی ڈی سی  انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔انہوں  نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی اور کابینہ ڈویژن اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور برطرف ملازمین کو آگاہ کیاجائے کہ بورڈ نے برطرف ملازمین کو معاوضہ دینے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ برطرف کیے گئے ملازمین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے صوبوں اور وفاق سے فنڈز کے انتظامات کا عمل فوری شروع کیا جائے۔واضح رہے کہ جولائی 2020 میں پی ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کی بنیاد پر تقریباً 227 ملازمین کو پی ٹی ڈی سی سے فارغ کیا گیا تھا۔