لاہور(ممتاز نیوز)پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابرہیم مغل نے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ فلڈ کمیشن کے غیر فعال ہونے کو قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق سیلاب سے 17ارب ڈالر کا نقصان ہوا، اس نقصان کی وجہ فلڈ کمیشن کا غیر فعال ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کپاس کی فصل کو نقصان ہوا ، اس کے علاوہ گنا ،چاول ،چارہ جات کے نقصانات بھی شامل ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دریائی علاقوں میں تعمیرات اور فصلوں کی کاشت پر پابندی لگائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جو بل تین ہزار تک آتا تھا اب 12ہزار پندرہ ہزار روپے آتا ہے ،اب تو ریڈنگ والے نے بولا ہے آپ کے یونٹ زیادہ چلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1000یونٹ سب ڈالو گا تو بل 30000ہزار آئے گا ،ورنہ ایسا کرو مجھے پیسے دو کچھ میٹر میں پانی ڈال دو تو وہ نیا میٹر دے گے کیا مصیبت ہے ،یہ کوئی دنیا یا ایسی زندگی کس کو چاہیے سب کاشتکار پریشان ہیں۔
سیلاب سے نقصانات کی وجہ فلڈ کمیشن کا غیر فعال ہونا ہے ، ڈاکٹر ابرہیم مغل








