بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوتے پالش کرنے والے کمسن بچے کی سیلاب زدگان کیلئے عطیہ دینے کی ویڈیووائرل

لاہور(ممتازنیوز)ٹھوکرنیازبیگ میں قائم الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں جوتے پالش کرنے والے کمسن بچے کی طرف سے پیسے جمع کرانے کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل،صارفین کی طرف سے خوب سراہاجارہاہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک ویڈیوشیئر کی گئی جس میں ایک بچہ سیلاب زدگانے کےلئے ریلیف کیمپ میں پیسے جمع کروارہاہے۔ ٹویٹ میں لکھاگیا ہے کہ جوتے پالش کرنے والا یہ ننھا سا بچہ مسلسل پانچ روز سے الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع کروا کرجارہا ہے۔ پرسوں اس بچے کے پاس پیسے نہیں تھے تو پہلے بچے نے جوتے پالش کیے اور 60 میں سے تیس روپے عطیہ کرگیا۔