اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا کے جلسے میں بھرپورشرکت کرنے پرعوام کا شکریہ اداکیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ میں سرگودھاجلسےمیں ریکارڈشرکت پرعوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اب یقین ہو گیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت پاکستان کے عوام کو اس بدمعاش حکومت کو قبول کرنے کے لیے جو بھی فسطائی ہتھکنڈے استعمال کرے گی، وہ انقلاب کے شعلے ہی بھڑکائیں گے ۔
سرگودھا کے جلسے میں بھرپورشرکت کرنے پرعوام کا شکریہ،عمران








