اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر ایم این اے،ایم پی اے حاجی عطاءالرحمن نے ملاقات کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر کی درخواست پر حلقہ این اے 147 میں بجلی کے منصوبوں کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ،ان فنڈز سے بجلی کے سینکڑوں منصوبے مکمل ہوں گے جس سے ہزاروں لوگ بجلی جیسی نعمت سے مستفید ہو سکیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر ایم این اے،ایم این اے حاجی عطاء الرحمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ضلع خانیوال کی سیاست کے حوالے سے گفتگو کی ۔شہباز شریف نے ضلع خانیوال میں مسلم لیگ ن کے لیے چوہدری افتخار نذیر کی خدمات کو سراہا جبکہ ایم این اے چوہدری افتخار نذیر نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو حلقہ میں بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے 1 ارب سے زائد گرانٹ کی ڈیمانڈ کی جسے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے قبول کرتے ہوئے 2 حصوں میں گرانٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ایم این اے چوہدری افتخار نذیر نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کے سابق دور میں فیز تھری میں منظور ہونے والی بجلیوں کے فنڈز کے بارے میں بھی بتایا کہ 3 سو سے زائد بجلی کی سکیمیں پاس ہو گئیں تھیں اور اُن کے فنڈز بھی جاری ہو چکے تھے لیکن جنرل الیکشن 2018 سے 5 ماہ قبل ہی ان پر عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں کام شروع نہ ہو سکا اس لیے پی پی 209 کی اُن 3 سو سے زائد سکیموں پر بھی دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں جس پر وزیراعظم نے اس پر بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ اس موقع پر ضمنی الیکشن پی پی 209 کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری محمد خان ڈاھا،ایم پی اے رانا سلیم حنیف،سابق ایم پی اے پیر سید جمیل شاہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کااین اے 147 میں بجلی کے منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم








