اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ سہالہ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا قتل سمیت 24 مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 3740 گرام چرس ، 1030 گرام ہیروئن ، 408 گرام آئس ، 96 بوتل شراب ، پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ۔ جمعرات کو ایس ایچ او تھانہ سہالہ خرم شہزاد نے ایس پی رورل حسن جہانگیر کی ہدایت پر اے ایس پی بنش سلیم کی زیر نگرانی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر زمان کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزم رورل زون کے تھانوں میں 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ، ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا ،ملزم قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھا ، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے ٹیم کو شاباش دی ہے ۔
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والاملزم گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات واسلحہ برآمد








