بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول پر لیوی میں اضافہ، 37 روپے لیٹر کردی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وزارت خزانہ کی تجویزپر یکم ستمبر سے ایم ایس پیٹرول پر لیوی میں 17 روپے فی لیٹر اضافہ کرتے ہوئے 20 روپے سے بڑھا کر 37 روپے کردیا ہے تاہم، ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 2.50 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے اور اسے یکم ستمبر سے لاگو ہونے کیساتھ 10 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 7.50 روپے پر لایا گیا ہے.

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت پیٹرولیم لیوی کو 50 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی طرف بڑھی ہے اور اب اسے بند کر دیا ہے کیونکہ ایم ایس پیٹرول پر پی ایل 37 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا.

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح کیساتھ ساتھ بجٹ PL اور قابل اطلاق سیلز ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر طے کی ہیں جویکم ستمبر سے لاگو ہونگی، اوگرا نے ایم ایس پیٹرول کی قیمت میں 15.43 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔