بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب زدہ متاثرین کیلئے بیرون ممالک سے مزید 9 ارب روپے کی امداد

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب زدہ متاثرین کیلئے بیرون ممالک سے مزید 9ارب روپے کی امداد ملنے کا سلسلہ جاری ہے، برطانیہ 3.81 ارب ، امارات 3ارب،ڈبلیو ایچ او2.20 ارب، ناروے 55 کروڑ، ڈنمارک 33 کروڑ ،قازخستان 8 کروڑ اورسنگاپور 1.10کروڑ روپے دیگا۔غیرملکی میڈیا برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں اپنا تعاون بڑھا دیا ہے، برطانیہ کی حکومت نے مزید15 ملین پاؤنڈز(3.81 ارب روپے) امداد کا اعلان کیا ہے، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کو 15 ملین پاؤنڈز دیئے جائیں گے۔دبئی کے حکمراں، وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے بھی سیلاب زدہ پاکستان کے لیے 50ملین درہم (3 ارب روپے) کی فوری امداد کی ہدایت کردی،پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کیلئے یہ امداد، جو محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز (MBRGI)، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ (MBRCH) کے تعاون سے فراہم کی جائےگی، براہ راست خوراک کی شکل میں ہوگی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی سے نمٹنے کے لیے 10ملین ڈالر (2 ارب 20 کروڑروپے)کی امداد فراہم کرے گی تاکہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی اور پاکستان میں مہلک سیلاب کے دوران متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنے کام میں مدد فراہم کرے،ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں سیلاب کو گریڈ 3 کی ایمرجنسی قرار دیا ہے جو کہ اعلیٰ ترین سطح ہے۔ نارے کی وزیر خارجہ انیکن ہوئٹ فیلڈٹ نے کہا ہے کہ ناروے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد ہنگامی امداد اور غذائی تحفظ کی کوششوںکے سلسلے میں 25ملین نارویجن کرون(55کروڑ روپے) امداد دے رہا ہے تاکہ بحران کے اس شدید مرحلے میں متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ڈنمارک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے اقوام متحدہ کی اپیل پر 1.5 ملین ڈالرز(33 کروڑ روپے)امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔