بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی سست روی پر وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے نوٹس لے لیا

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی سست روی پر وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے نوٹس لے لیا،مولانا اسعد محمود کی ممبر این ایچ اے سندھ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت ، ممبر این ایچ اے سندھ نے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو ٹریفک کی صورتحال پر بریفنگ دی،

بریفنگ میں کہاگیاکہ انڈس ہائی وے پر ضلع دادو کے مقام سے کئی فٹ کا سیلابی ریلا اس وقت گزر رہا ہے،دادو میں میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ کے مقام پر قومی شاہرہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے،مورو، نواب شاہ کے مقام سے سیلابی ریلا گزرنے کے باعث قومی شاہرہ نیشنل ہائی وے متاثر ہوگئی ہے،

نیشنل ہائی وے پر اس وقت ٹریفک سست روی کا شکار ہے،مولانااسعد محمودنے آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کو ٹریفک جلد بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے حکام اور متعلقہ سرکاری اداروں کے زمہ داران بھی مسافروں کی مدد کریں،متاثرہ ہائی وے پر ٹریفک جام میں موجود مسافروں کو خشک راشن فراہم کیا جائے،

مسافروں کو کھانا ، پانی، بچوں کیلئے دودھ اور بسکٹ پہنچائے جائے،ٹریفک جب تک سست روی کا شکار ہے جےیوآئی کے مقامی زمہ داران تمام مسافروں کا خیال رکھے،مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر راشد سومرو نے مقامی زمہ داران کو موقعہ پر بھیج دیا،ترجمان نے کہاکہ جےیوآئی اور مقامی سرکاری انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ناشتہ اور دیگر ضروری سامان فراہم کردیا گیا