بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں،پاک فضائیہ کی ائیر بیسز مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا روجھان، فاضل پور، تھل، راجن پور، رسالپور، حیات آباد، تلہار، میرپور خاص اور سعید آباد میں ریلیف آپریشن جاری ہے،

پاک فضائیہ کی نواب شاہ، اُچ، عمر کھوسو، علی پور، دودا پور، سکھر، سہون، جامشورو، قلعہ عبداللہ اور نوشہرہ کلاں میں امدادی کارروائیاں جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 2617 مریضوں کا طبی معائنہ کیا،پاک فضائیہ نے 4794 خشک راشن کے پیکٹ، 8825 تیار کھانے کے ڈبے اور 705 پانی کی بوتلیں بھی ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیں