بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بدترین سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے ،زاہد اقبال چودھری

 

وہاڑی(ممتازنیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نائب صدر جنوبی پنجاب زاہداقبال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں انسانی بحران کی صورتحال درپیش ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی کی قیادت میں ریلیف کے کاموں میں سرگرمِ عمل  ہے ۔

وھاڑی سے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روجھان کے 600مستحق خاندانوں میں تقسیم کے بعد ایم این اے طاہر اقبال چودھری کے آفس عوامی مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

زاہد اقبال چودھری نے کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے حکم پر پنجاب حکومت اور انکے ادارے ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت اور سول انتظامیہ انکی امداد اور بحالی کے لئے کوشاں ہے مگر وفاقی حکومت اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ادارے کہیں بھی نظر نہیں آرہے ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افواج پاکستان کے کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو متاثرین کی بحالی میں پیش پیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی سیلاب زدگان کیلیے ٹیلی تھون میں ریکارڈ فنڈنگ ان پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

زاہد اقبال چوھدری نے بتایا کہ  اگلے ہفتے وھاڑی سے ڈاکٹروں اور ادویات پر مشتمل ٹیم لیکر متاثرین متاثرین کے علاج معالجہ کے لئے جائینگے کیونکہ سیلاب سے مختلف قسم کی بیماریاں پھوٹ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی پروقت لگے گا مگر اسوقت ضرورت اس بات کی ہے کہ انکی سیلاب سے متاثرہ انسانوں اور جانوروں کی زندگیاں محفوظ کرنے کے لئے انہیں خوراک، کپڑے ، ادویات علاج اور جانوروں کے چارے کی اشد ضرورت ہے ۔

 

انہوںنے کہا کہ اربوں روپے کا سیلابی اور بارش کا پانی ضائع ہورہا ہے اگر عمران خان کے ویژن کے مطابق بڑے ڈیموں کے ساتھ بلین ٹری سونامی کو جاری رکھا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی ،بھارت معاہدوں کے باوجود آبی دہشت گردی کر رہا ہے اور اسے روکنے کے لئے وفاق کوئی اقدامات نہیں کر رہی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ جنوبی پنجاب کا تمام انفرا سٹرکچر مکمل تباہ ہوچکا ہے اس وقت پوری قوم ایثار، جزبہ قربانی اور حب الوطنی سے سرشار ہوکر سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے ۔پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی تحصیل صدر شیخ خرم وحید، عدنان عقیل، شاھد منا گوجر، رائے مون، کاشف عزیز، راو غلام نبی، جمال سرور، فاران چوھدری ،مرزا کلیم اختر، عدنان شہزاد، چوھدری سعید، حاجی عبدالرحمن،  ریاض سہو ، حارث سنی، ملک عمران، رحمان، چوھدری شاھد، رفیق کلیم شاہ، رانا حفیظ اور مجید بھلر کے علاوہ پی ٹی آئی کارکن موجود تھے#