بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بی بی کے بیٹا کا کنسرٹ کا نام دیکر سیاسی اجتماعات کی توہین کرنا زرداری کی پرورش کا نتیجہ ہے ،فرخ حبیب

اسلام آباد(ممتازنیوز) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سیلاب سے زیادہ سندھ کے عوام بےبی زرداری کے والد کے حواریوں کی نااہلی اور سفاکیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، زرداری کی پرورش کا نتیجہ ہے کہ بی بی کا بیٹا کنسرٹ کا نام دیکر سیاسی اجتماعات کی توہین کی جسارت کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ سندھ کے عوام کے وسائل پر نسل در نسل ڈاکے ڈالنے سے زیادہ شرمناک حرکت کیا ہے، سیلاب سے زیادہ سندھ کے عوام بےبی زرداری کے والد کے حواریوں کی نااہلی اور سفاکیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھٹو کا سیاسی ورثہ سمندر بُرد کرتے ہوئے تو بے بی زرداری اور انکے والد کو شرم نہیں آئی،زرداری کی پرورش کا نتیجہ ہے کہ بی بی کا بیٹا کنسرٹ کا نام دیکر سیاسی اجتماعات کی توہین کی جسارت کرتا ہے جب سے اس بےشرم مسخرے نے دفترِ خارجہ میں قدم رکھا ہے پاکستان عالمی سطح پر غیر متعلق ہوکر رہ گیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ حالیہ آفت نے پھر سے ثابت کر دیا کہ بےشرموں کے اس گروہ سے نجات ہی سے اہلِ سندھ کی سلامتی جڑی ہے