لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس میں ڈی پی اوز سے لے کر نچلی سطح تک افسران کی تعیناتیوں کے معاملے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔
نجی ٹی وی کو آئی جی آفس ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وزیرِ اعلی آفس سے بھیجی گئی فہرست میں شامل افراد کو تعینات کرنے سے انکار کر دیا۔ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر علی ضیا نے یہ نام پرویز الٰہی کے حکم پر بھجوائے تھے۔









