اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے تحریک انصاف کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے، وسطی اورشمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہو گا۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ پھر فیصل آباد جلسہ اور پھرسکھر سے سندھ عمران خان کا ہمسفر بنے گا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اورلیڈر اس قومی اثر ونفوذ کا حامل نہیں ہے۔
عمران خان کے جلسوں کی وسعت سے PTI کے واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے، وسطی اورشمالی پنجاب کے بعد آج جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہو گا پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندہ عمران خان کا ہمسفر بنے گا پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئ اورلیڈراس قومی اثر ونفوذ کا حامل نہیں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 3, 2022









