اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ سےکنسٹرکشن انڈسٹری بھی شدید متاثر ۔ گذشتہ دو ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اگست 2022میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 24فیصد کم ہوگئی، ایکسپورٹ 25.70 فیصد کمی سے 3لاکھ87ہزار 440ٹن رہی ،آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 23.98فیصد کمی سے 3.296ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اگست کے مہینے میں 4.336ملین ٹن رہی تھی۔ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2022میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 23.75فیصد کمی سے 2.90ملین ٹن رہی جو اگست 2021میں 3.81ملین ٹن رہی تھی۔ اگست 2022میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 25.70 فیصد کمی سے 3لاکھ87ہزار 440ٹن رہی جو اگست 2021میں 5لاکھ 21ہزار 468 ٹن رہی تھی۔ اگست 2022کے دوران شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 20.93فیصد کمی سے اگست 2021کی 3.28ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 2.59ملین ٹن رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2022میں فروخت 7لاکھ436ٹن رہی جو اگست 2021کی 10لاکھ 50ہزار ٹن کی فروخت سے 33.50فیصد کم رہی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اگست 2022کے دوران مقامی مارکیٹ میں 2.50ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو اگست 2021میں 3.14ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 20.29فیصد کم رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2022میں مقامی فروخت 4لاکھ4ہزار 959ٹن رہی جو اگست 2021کی 6لاکھ 73ہزار572ٹن کی مقامی فروخت سے 39.88فیصد کم رہی۔ اگست 2022کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 35.15فیصد کمی سے 91ہزار 963ٹن تک محدود رہی جو اگست 2021میں ایک لاکھ 41ہزار804ٹن رہی تھی۔
مہنگائی سےکنسٹرکشن انڈسٹری شدید متاثر اگست میں سیمنٹ فروخت میں 24 اور ایکسپورٹ میں 26 فیصد کمی








