facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل سیون : کیا قلندرز ایک بار پھر سلطانز کو ڈھیر کرپائیں گے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7  کے فائنل میں براہ راست  پہنچنے والی ایک ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 7 کا کوالیفائر میچ آج کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں میں سے آج  جیتنے والی ٹیم براہ راست  فائنل میں پہنچ جائے گی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے کوالیفائر  میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا جب کہ میچ آج شام  ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ میں آج کی فاتح ٹیم  ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس اور ہوگا۔

اگلے میچ میں  پشاور زلمی  کل  پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا کرے گی، اس میچ  میں فاتح  ٹیم کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی جب کہ جس ٹیم کو شکست ہوگی وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ریکارڈ 9  کامیابیاں  حاصل کی تھیں جب کہ لاہور قلندرز  اور پشاور زلمی نے 6، 6 میچ جیتے تھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میچز جیت سکی تھی۔