بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب سیلابی پانی اترے گا تو گندم کی فصل اچھی ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی

روجھان( نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہےکہ جب سیلابی پانی اترے گا توگندم کی فصل اچھی ہوگی۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضلع راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا،سابق وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے روجھان اسٹیڈیم پہنچے جہاںصوبائی وزرا ء اور دیگر نے ان کا استقبال کیا ، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے عمران خان کو سیلاب سے متعلق بریفنگ دی ، عمران خان نے سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کیں۔ عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے بہت زیادہ نقصان ہوا،واپس جاکر بات کروں گا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی مزید مدد کی جائے،ہزاروں ایکڑ زمین پانی میں ڈوبی ہوئی ہے،جب سیلابی پانی اترے گا توگندم کی فصل اچھی ہوگی،اچھی فصل سے زمینداروں کی معاشی مشکلات کم ہوں گی۔