بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آٹے کی قیمت بلند ترین، کراچی میں 20 کلو کا تھیلا 2140 روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کراچی میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹے کی فی کلو قیمت 107روپے تک پہنچ گئی 20کلو کا تھیلا 2140 روپے تک پہنچ گیا-گندم کی پیداوار کا مطلوبہ ہدف پورا نہ ہونا اور حکومت کیجانب سے گندم بیرون ملک سے امپورٹ کرنیکا فیصلہ اضافے کیوجہ بنا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے گندم کی پیداوار کا مطلوبہ ہدف پورا نہ ہونا اور حکومت کی جانب سے گندم بیرون ملک سے امپورٹ کرنے کا فیصلہ ہے، گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ، انتظامی ناکامی ، گندم کی طلب کے مطابق رسد نہ ہونا، گندم کی ریلیز بروقت نہ ہونا اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کی اہم وجوہات ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق جہاں ملک میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے وہاں آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مقابلہ میں کراچی کے شہری 100فیصد سے بھی زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کے شہری1160روپے تک پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مقابلہ میں 20کلوگرام آٹے کا تھیلا مہنگا خریدرہے ہیں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقابلہ میں بھی کراچی کے شہری 1160روپے تک آٹے کا20کلو گرام تھیلا مہنگا خرید نے پر مجبور ہیں۔