اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بہاولپور جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہاولپور جلسے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گرمی کے باوجود خواتین کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی اور بہاولپور میں حقیقی آزادی جلسے میں حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا۔
Amazing turnout in Bahawalpur last night at my Haqiqi Azadi jalsa. Women participation was unprecedented despite the hot and humid conditions. And what stood out was the high level of understanding of all current issues by the record crowd. Thank you Bahawalpur. pic.twitter.com/G5DnijxHyi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 4, 2022
انہوں نے بہاولپور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی کی بڑی تعداد کو مسائل کی سمجھ آ رہی ہے۔
بہاولپور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمیر فروشوں کے دن پرانے پاکستان میں رہ گئے، مخالفین بھی قائد اعظم کو صادق اور امین سمجھتے ہیں، صرف ایک آزاد قوم کی پرواز اوپر ہوتی ہے، وعدہ کریں آپ کبھی اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔









