فیصل آباد(ممتاز نیوز )سی پی اوفیصل آباد نے پولیس افسران کوشہریوں کی نجی زندگی میں دخل اندازی سے روک دیا،سی پی او کے مطابق پولیس کاکام جرائم کوکنٹرول کرناہے ،
کچھ عرصہ قبل 4پولیس اہلکاروں کی جانب سے جڑانوالہ پارک میں شہری سے نکاح نامہ کامطالبہ /ہراساں کرنے اور بعد ازاں انکوائری میں گنہگار ثابت ہونے پرسٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے چاروں پولیس اہلکاروں کونوکری سے برخاست کردیااورحکم جاری کیاکہ آئندہ شہریوں سے نکاح ناموںکامطالبہ ،نجی زندگی میں مداخلت کرکے انہیں ہراساںکرناممنوع ہے۔









