بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں،کنول شوزب

 اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماکنول شوزب نے کہاہے کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں، عدم دلچسپی کی بدولت پاکستان کو خطرناک سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہاکہ اللّہ اس قوم کو شہباز شریف کی سی بھکاریوں والی سوچ سے محفوظ رکھے ، عوام سازشی ٹولے ،امریکی غلاموں ،نا اہل اور کرپٹ عناصر کو دھتکار چکی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ جب سے پی ڈی ایم کے چور اقتدار پر قابض ہوئے پاکستان کو شرمندگی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ چوروں نے بیرونی سازش سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا اور پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا ، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی،عدم دلچسپی کی بدولت پاکستان کو خطرناک سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ،امپورٹڈ حکومت کے حواری سندھ لوٹ کر کھا گئے مگر سندھ کے برے حالات کا کچھ نہ ہو سکا ۔