بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمرا ن خان ،نوازشریف میں بیک ڈوررابطوں کا انکشاف،فوادچودھری کی ترید

اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان بیک ڈوررابطوں کا انکشاف،ملاقات میں کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق ، آئندہ کے سیاسی سیٹ اپ،انتخابات پر بات ہوئی،تاہم پی ٹی آئی کے رہنماوسابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے بیک ڈوررابطوں کی تردیدکردی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور نوازشریف کے درمیان بیک ڈور رابطو ں کا سلسلہ جاری ہے،عمران خان سے اہم حکومتی شخصیت کی آخری ملاقات اسلام آبادمیں پانچ ،چھ روزقبل ہوئی ۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہو ا جبکہ ملاقات میں آئندہ کے سیاسی سیٹ اپ،انتخابات پر بات ہوئی۔ذرائع کا کہناہے کہ دونوں جماعتوں کےدرمیان برف پگھل رہی ہے اور معاملات بات چیت کی طرف جارہے ہیں،اگرچہ دونوں جماعتوں میں تناؤ کی صورتحال اب کم ہوئی ہے تاہم نعروں اور جلسوں کی حد تک یہ رہے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بیک ڈوررابطوں میں پیشرفت بھی جاری ہے۔دونوں اطراف سے ملاقات کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری طرف نوازشریف سے بھی یہ ملاقاتیں ہورہی ہیں۔دونوں جماعتوں کی قیادت میں اس وقت چونکہ براہ راست ملاقات نہیں ہوسکتی اس لے بیک ڈورملاقاتیں ہوں گی اور جب الیکشن قریب ہو ں گے تو معاملات کھل کر سامنے آئے جائیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات نہیں ہوئی۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتِ حال کے حوالے سے عمران خان کا مؤقف غیر مبہم اور دو ٹوک ہے۔  انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان حقیقی آزادی کی بے مثال تحریک کی قیادت کر رہے ہیں، ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں عوام کے ہاتھ میں ہے۔  فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔