بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قیمتی گاڑی PTI دور میں وزارت خارجہ کی منظوری سے منگوائی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ سے چوری شدہ کراچی سے برآمد ہونے والی کار کی تحقیقات میں کئی بڑے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق برطانیہ سے چوری ہونے والی کار کی کراچی سے برآمدگی کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ محکمہ کسٹمز نے قیمتی کار وزارت خارجہ کے لکھے گئے خط پر برآمد کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے چوری شدہ قیمتی کار سے متعلق وزارت خارجہ کے خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی، یہ قیمتی گاڑی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزارت خارجہ کی منظوری سے ایک سفیر نے منگوائی۔ وزارت خارجہ کے خط کے مطابق موجودہ سفیر نے گاڑی کی ملکیت سے انکار کر کے اسے ڈی رجسٹر کرنے کی درخواست کی، اْن کا کہنا تھا کہ گاڑی ان کے قبضے میں نہیں ہے۔خط کے مطابق سفارتخانے نے درخواست کی کہ گاڑی قبضے میں لی جائے کیونکہ اس کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی ابتدائی تحقیقات پر مبنی خط ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کو کارروائی کیلئے لکھا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کی تحقیقات کے مطابق گاڑی مشرقی یورپ کے ایک ملک کے موجودہ سفیر کی درخواست پر کسٹمز نے تحویل میں لی، سابق سفیر نے قیمتی گاڑی ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ 6021کے ذریعے منگوائی۔ تحقیقات کے مطابق وزارت خارجہ کا خط سفیر کو ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ 22؍ نومبر 2019ء کو جاری کیا گیا، سابق سفیر ستمبر 2019 میں پاکستان آئے اور ستمبر 2020 میں واپس بلا لیے گئے۔